لاہور (کیو این این ورلڈ): آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ راؤ عبدالکریم کو نیا انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق صوبے میں اعلیٰ سطح پر انتظامی تبدیلیوں کے تحت ڈاکٹر عثمان انور کی جگہ راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب مقرر کیا گیا ہے، جو جلد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

دوسری جانب ذرائع وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ڈی جی ایف آئی اے) تعینات کیے جانے کا قوی امکان ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کو جنوری 2023 میں آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا اور ان کے دور میں صوبے میں پولیس اصلاحات اور امن و امان سے متعلق متعدد اقدامات کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے