کشمور (رپورٹ: وقار احمد اعوان)امتیاز نیازی کے صاحبزادے اور قاسم نیازی کے بھتیجے بہادر نیازی کے ولیمہ کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی اور معزز شخصیات نے شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں حمید کریم اعوان اور صوبائی وزیر محنت، افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی کی ہدایت پر ان کے چھوٹے بھائی فہد غنی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر حمید کریم اعوان کے صاحبزادے فہد اعوان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
شرکاء نے بہادر نیازی اور اہلِ خانہ کو ولیمہ کی مبارکباد پیش کی اور خوشگوار و یادگار تقریب کے انعقاد پر میزبانوں کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب خوش اسلوبی، باہمی خیرسگالی اور خوشیوں کے اظہار کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔