گھوٹکی (کیو این این ورلڈ/نامہ نگارمشتاق علی لغاری) ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ میرپور ماتھیلو پولیس نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع موصول ہونے پر داتا پمپ 2 کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت نادر ولد خاوند بخش کلوڑ اور بسنت ولد رکھیو جی مینگھواڑ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 20 آدھیہ شراب کی بوتلیں، دو موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے جنہیں جدید انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر قابو کیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ مال مقدمہ کو تھانے منتقل کر دیا ہے، جہاں ان کے خلاف کرائم نمبر 30/2026 کے تحت دفعہ 3/4 منشیات حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی گھوٹکی نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع بھر سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کا صفایا کیا جائے گا تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے