پاکستان (کیو این این ورلڈ) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پاکستان ٹیم کو آج سخت امتحان کا سامنا ہے۔ گرین شرٹس آج سپر سکس مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اتریں گے، جہاں کامیابی کے ساتھ بہتر رن ریٹ حاصل کرنا بھی ناگزیر ہوگا۔

شیڈول کے مطابق یکم فروری کو پاکستان کا ٹکراؤ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کو سپر سکس مرحلے کے دونوں میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنا رن ریٹ بھی نمایاں طور پر بہتر کرنا ہوگا۔

پہلے مرحلے کے اختتام پر پاکستان ٹیم دو میچز میں دو پوائنٹس کے ساتھ سپر سکس مرحلے میں پہنچی ہے، جبکہ بھارت اور انگلینڈ نے اپنے دو، دو میچز جیت کر چار، چار پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔ دونوں ٹیموں کا رن ریٹ بھی پاکستان کے مقابلے میں بہتر ہے، جس کے باعث گرین شرٹس کے لیے آگے کا سفر مزید چیلنجنگ ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے