قصور (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف طارق نوید سندھو) قصور پولیس نے پھول نگر کے علاقے میں مقامی صحافی جمیل گجر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ساجد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کا پس منظر ایک معمولی جھگڑا تھا جو صبح کے وقت ملزم ساجد اور مقتول صحافی کے بیٹے کے درمیان ہوا، تاہم اسی رنجش کی بنا پر ملزم نے شام کے وقت جمیل گجر پر چھریوں کے پے در پے وار کر دیے، جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس نے مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور آلہ قتل کی برآمدگی سمیت مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے