اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) وفاقی وزیر مواصلات و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) بلوچستان میں عالمی معیار کی "پاکستان ایکسپریس وے” تعمیر کر رہا ہے، جو کراچی، کوئٹہ اور چمن کو آپس میں ملائے گی۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے بتایا کہ 813 کلومیٹر طویل یہ شاہراہ آئندہ دو سالوں میں مکمل کر لی جائے گی، جو صوبے کی ترقی اور مواصلات کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں شاہراہوں کے نئے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود این ایچ اے بلوچستان میں پوری طرح سرگرم ہے اور صوبے کی سڑکوں کو اپ گریڈ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے تحت این-25 کی بہترین تعمیر کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے صوبے میں جاری مختلف شاہراہوں کے کاموں کی نشاندہی کی اور وفاقی وزیر کی توجہ اہم مواصلاتی منصوبوں کی جانب مبذول کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے