لاہور: (کیو این این ورلڈ)شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے ناموں کے حوالے سے مداحوں کی الجھن دور کرتے ہوئے تین مختلف نام استعمال کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی ہے۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کے دوران ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ انسٹاگرام پر آپ کے تین نام حبا قادر، حبا بخاری اور حبا آریز نظر آتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟ جس پر اداکارہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘بخاری’ ان کی قوم (کاسٹ) ہے جبکہ ‘قادر’ ان کے والد کا نام ہے، اور جہاں تک ‘حبا آریز’ کا تعلق ہے تو انہوں نے آفیشلی اپنا نام تبدیل نہیں کیا کیونکہ وہ اسے ضروری نہیں سمجھتیں۔ حبا بخاری کا کہنا تھا کہ انہیں ‘بخاری’ کہلوانا بہت پسند ہے اور ان کے دوست بھی انہیں ‘بخاری صاحبہ’ کہہ کر پکارتے ہیں، تاہم وہ اپنے والد کا نام ساتھ رکھنے کو ترجیح دیتی ہیں کیونکہ ان کے بقول والد کا نام تبدیل کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہیے۔

دورانِ پروگرام اپنی نجی زندگی اور کیریئر پر گفتگو کرتے ہوئے حبا بخاری نے کہا کہ انہیں اپنے شوہر آریز کے ساتھ جوڑی بہت پسند ہے اور انہیں لگتا ہے کہ ڈراموں میں ان کے ساتھ کوئی اور اداکارہ اتنی اچھی نہیں لگتی۔ شہرت اور کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتیں کہ ان کی زندگی میں ابھی تک کوئی بڑا ٹرننگ پوائنٹ آیا ہے، کیونکہ مداحوں کی یادداشت بہت مختصر ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پہلے ڈرامے پر کسی نے خاص توجہ نہیں دی تھی اور شادی کے بعد جب انہوں نے ایک سال کا وقفہ لیا تو لوگ فوری طور پر سوال کرنے لگے کہ کیا انہوں نے انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔ حبا بخاری نے واضح کیا کہ شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کام کرنا پڑتا ہے ورنہ لوگ بہت جلد بھول جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے