اسلام آباد(کیو این این ورلڈ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نئے سال کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، تاہم قوم بے بس نہیں۔ اتحاد، استقامت، تخلیقی صلاحیت اور مضبوط یقین کے ذریعے تمام مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم اور ملک کے نگہبان ہونے کے ناتے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی تجدید کرنا ہوگی تاکہ درپیش چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تمام اہلیانِ وطن کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ نیا سال پاکستان کے لیے خوشحالی، ترقی اور استحکام کا پیغام لے کر آئے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2025 دفاعِ وطن کے حوالے سے تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر ملک کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے