ڈھاکا (کیو این این ورلڈ) بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے میا مانک ایونیو میں ادا کر دی گئی، جس میں چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس، اہم سیاسی رہنماؤں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

حکومتِ پاکستان کی نمائندگی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی، جو وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے سوگوار خاندان سے تعزیت کے لیے ڈھاکا پہنچے ہیں۔

دو مرتبہ ملک کی وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیا دو روز قبل ڈھاکا کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئی تھیں، جنہیں ان کے شوہر اور سابق صدر بنگلادیش ضیا الرحمان کے پہلو میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

خالدہ ضیا نے 1991 سے 1996 اور پھر 2001 سے 2006 تک وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز رہ کر بنگلادیشی سیاست میں کلیدی کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے