اسلام آباد (کیو این این ورلڈ)یکم جنوری 2026 سے صارفین کے لیے پیٹرول پمپوں پر ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد حکام نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی تجویز تیار کر لی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 92 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
تجویز کی منظوری کی صورت میں پیٹرول کی قیمت 263 روپے 45 پیسے سے کم ہو کر تقریباً 252 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 265 روپے 65 پیسے سے گھٹ کر 257 روپے 06 پیسے فی لیٹر تک آنے کی توقع ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت بھی 180 روپے 54 پیسے کے مقابلے میں کم ہو کر 171 روپے 62 پیسے فی لیٹر رہنے کا امکان ہے۔