کراچی(ویب ڈیسک) کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل نے ایک بار پھر تمام نشستوں پر فتح حاصل کرتے ہوئے مسلسل 18ویں مرتبہ کلین سوئپ کر لیا۔

گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں رجسٹرڈ 1369 ممبران میں سے 1011 نے ووٹ کاسٹ کیے۔ پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی اور بلا تعطل شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہی۔

مقابلہ دی ڈیموکریٹس، ڈیموکریٹ، گرین پینل اور آزاد امیدواروں کے درمیان تھا۔ الیکشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر توصیف احمد خان نے پریس کلب میں نتائج کا اعلان کیا۔

دی ڈیموکریٹس پینل کے فاضل جمیلی 536 ووٹوں کے ساتھ صدر، اسلم خان 493 ووٹوں کے ساتھ سیکرٹری، ارشاد کھوکھر 480 ووٹوں کے ساتھ نائب صدر، عمران ایوب 622 ووٹوں کے ساتھ خازن اور فاروق سمیجو 556 ووٹوں کے ساتھ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔

گورننگ باڈی کی 7 نشستوں پر عبدالجبار ناصر، اختر حسین سومرو، شیما صدیقی، فریال عارف، جاوید صباء، سید فرید عالم اور جاوید مہر کامیاب قرار پائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے