دادو(ویب ڈیسک)سندھ میں سردار قبائلی جھگڑے کروا کر اقتدار چلا رہے ہیں: جے یو آئی

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو نے پیپلز پارٹی کو سندھ میں کرپشن، مہنگائی، تعلیم سے محرومی اور کچے کے علاقوں میں ڈاکوں کے راج کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

دادو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راشد محمود سومرو نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی نے کارونجھر پہاڑوں سمیت صوبے کے وسائل پر قبضے کے لیے مشکوک سمجھوتے کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 16 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں جو صوبائی حکومت کی ناکامی کی واضح مثال ہے۔ کچے میں ڈاکوں کا راج قائم ہے اور 400 سے زائد افراد یرغمال بنائے گئے ہیں۔

سومرو نے دعویٰ کیا کہ سرداروں اور وڈیروں کو قبائلی جھگڑوں میں استعمال کر کے پیپلز پارٹی سندھ پر اقتدار برقرار رکھے ہوئے ہے، جبکہ کرپشن اور مہنگائی کی تمام ذمہ داری بھی پیپلز پارٹی پر عائد ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے