حکومت نے عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک)حکومت نے عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے داخلہ ڈویژن کی جانب سے بھیجی گئی سرکولیشن سمری کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق عادل فاروق راجہ پر پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 11-ڈبل اے کے تحت لگائی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے اس فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ سات دن کے اندر کابینہ ڈویژن کو ارسال کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔