اسلام آباد (ویب ڈیسک): شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے پر ملک کے مختلف حصوں میں موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

دھند کے سبب لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم ٹو پر گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے، جبکہ موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم فور خانیوال سے ملتان اور فیصل آباد سے عبدالحکیم تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون کو بھی شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کی بندش عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے