دبئی میں منعقدہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو بدترین شکست دینے کے بعد قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق کپتان سرفراز احمد کی ایک حالیہ انسٹا اسٹوری نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ اتوار کے روز کھیلے گئے اس تاریخی فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ اور بہترین ٹیم ورک کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے عبرتناک شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ فاتح ٹیم جب ٹرافی کے ساتھ وطن واپس پہنچی تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، جس کے بعد ٹیم نے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف اور پھر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے خصوصی ملاقات کی۔

منگل کے روز سرفراز احمد نے اس ملاقات کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ سابق کپتان نے اپنی اس پوسٹ کے ساتھ ایک معنی خیز کیپشن بھی تحریر کیا جس میں لکھا تھا، ‘اسلام علیکم سر، سرفراز احمد رپورٹنگ، مشن مکمل ہوا’۔ سرفراز احمد کا یہ والہانہ انداز اور ‘مشن مکمل’ ہونے کا اعلان شائقینِ کرکٹ کے دل جیت رہا ہے، جسے بھارت کے خلاف بڑی فتح اور ٹائٹل کے حصول کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین سرفراز احمد کی اس اسٹوری کو قومی جذبے کی عکاسی قرار دے رہے ہیں اور انڈر 19 ٹیم کی اس عظیم کامیابی پر کھلاڑیوں سمیت مینٹور کی کوششوں کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے