نیوزی لینڈ کے اوپنرز ٹام لیتھم اور ڈیون کانوے نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نادر ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پہلی بار کسی ٹیم کے دونوں اوپنرز نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں ٹام لیتھم نے 137 اور ڈیون کانوے نے 227 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں دونوں اوپنرز نے دوبارہ سنچریاں اسکور کیں، ٹام لیتھم نے 101 جبکہ ڈیون کانوے نے 100 رنز بنائے۔

یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جانے والے میچ میں قائم ہوا، جس سے اوپنرز کی بہترین بلے بازی اور ٹیم کی شاندار کارکردگی واضح ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے