دبئی میں آج پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جا رہا ہے، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی مہمان خصوصی ہیں اور فاتح ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔
اگر بھارت فائنل جیتتا ہے تو بھارتی کپتان کو محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنا ہوگی، تاہم اس بارے میں اے سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی کوئی اعلان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلے گئے پچھلے ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دی تھی، لیکن احتجاجاً بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ تقریب تقسیم انعامات میں نہ آنے کے بعد محسن نقوی نے ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل کے ہیڈکوارٹر بھجوا دی تھی، جو آج تک بھارتی ٹیم کو نہیں ملی۔