لاوہور(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں آج رواں سال کا سب سے مختصر دن اور طویل ترین رات ہوگی۔

لاہور اور گرد و نواح میں دن کا دورانیہ تقریباً 10 گھنٹے 10 منٹ جبکہ رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 50 منٹ ریکارڈ کیا جائے گا، تاہم ملک کے دیگر شہروں میں دن اور رات کے دورانیے میں چند منٹ کا فرق ہو سکتا ہے۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق 21 دسمبر کو فلکیاتی عمل راس الجدی (Winter Solstice) وقوع پذیر ہوتا ہے، جس کے باعث زمین کا محور سورج سے زیادہ جھکا ہوا ہوتا ہے۔ اس جھکاؤ کے نتیجے میں سورج کی روشنی کم وقت کے لیے پہنچتی ہے اور دن مختصر ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کے بعد دن کے دورانیے میں بتدریج اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا جبکہ راتیں آہستہ آہستہ چھوٹی ہوتی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے