اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ موجودہ صورتحال ابھی ابتدا ہے اور آگے انتہا اور قیامت باقی ہے، جس کے لیے 9 مئی کے شواہد اور گواہی کا انتظار کرنا ہوگا۔ سابق وزیر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ رحم کرے، جیسا کہ دسمبر کے مہینے میں پہلے کہا گیا تھا، سب کچھ دیوار پر لکھا ہے، لیکن کان سے بہرے اور آنکھ سے اندھے افراد جان بوجھ کر نہیں مانے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ کئی سال سے وہ معاملات کو روکنے کی کوشش کرتے رہے، لیکن ان کی بات نہیں سنی گئی اور انہیں وہیں پہنچا دیا گیا، اور آئندہ بھی انہیں وہاں پہنچایا جائے گا جہاں سے قانونی اور دنیاوی طور پر واپسی ممکن نہیں ہوگی۔ انہوں نے اس موقع پر نشاندہی کی کہ اُس کا تکبر اور زُعم جن کی وجہ سے وہ رک نہ سکے، اور جن کے بل بوتے پر کام ہو رہا تھا، سب مزید چکنا چور ہونے جا رہے ہیں، اور اب بے غیرت، بے حیاء اور بے شرم کون ہے۔

سینیٹر نے اپنے پیغام میں خاص طور پر 9 مئی والے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے صرف 10 سیکنڈ کی ڈرامے بازی والی ویڈیوز بنائیں اور اس کو آگ میں دھکیل دیا، ابھی دلدل باقی ہے، اور تمام شواہد و گواہی منظر عام پر آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے