پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی اور دفاعی نظام ایس 400 کی ناکامی کے بعد بھارت نئے مہنگے اور جدید عسکری سازوسامان کی خریداری کا خواہشمند ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ اقدام بھارت کے بڑھتے ہوئے دفاعی بجٹ کے تناظر میں خطے میں عسکری عدم توازن پیدا کر رہا ہے۔
بھارتی حکومت مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں دفاعی شعبے کے لیے 20 سے 25 فیصد تک اضافے پر غور کر رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور ٹو کی ناکامی اور پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی کو بنیاد بنا کر دفاعی بجٹ میں اضافہ اور جدید ہتھیاروں کی خریداری کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا دفاعی بجٹ مجموعی قومی پیداوار کا صرف 1.97 فیصد ہے، جبکہ بھارت کا دفاعی بجٹ 6.81 کھرب بھارتی روپے ہے، جو تقریباً 78.70 ارب امریکی ڈالر کے برابر بنتا ہے۔ اس صورتحال سے خطے میں فوجی طاقت کے توازن پر اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔
