لاہور میں جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والے نائجیرین شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ ستوکتلہ کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ملزم Ekene Victor نے خاتون کو ٹریپ کرکے بلایا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون بھی نائجیریا کی رہائشی ہیں۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے حساس واقعات کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے میں دیں تاکہ وقت پر کارروائی ممکن ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے