انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی پانچ روزہ ہڑتال کا آج دوسرا روز ہے، جس کے باعث غیر ہنگامی طبی خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔ کچھ اسپتالوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس بھی عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

ہڑتال کے دوران فلو کی شدید لہر کے سبب اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے تقریباً 70 ہزار آپریشنز اور اپائنٹمنٹس ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔

ادھر، برطانیہ کی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مریضوں کو بے یارو مددگار نہ چھوڑیں اور ہنگامی خدمات کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے