تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فرحان یوسف بدستور قومی انڈر 19 ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد حذیفہ کی جگہ عمر زیب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں نائب کپتان عثمان خان بھی شامل ہیں۔

پاکستان انڈر 19 اسکواڈ میں کپتان فرحان یوسف، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان اور عمر زیب شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق اور سمیر منہاس بھی قومی انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے