کراچی(ویب ڈیسک)حکومتِ سندھ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر 2025 کو اضافی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت سندھ کے ماتحت تمام سرکاری، خودمختار اور نیم سرکاری اداروں، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز میں چھٹی ہوگی، تاہم انتہائی ضروری خدمات انجام دینے والے ادارے اس تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔
اس سے قبل حکومت سندھ نے 25 دسمبر کو یومِ قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر بھی عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، جس کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور مقامی حکومتوں پر ہوگا۔