معروف آسٹریلوی اداکارہ اور سماجی کارکن ریکل کارپانی طویل علالت کے بعد 45 برس کی عمر میں چل بسیں۔

ریکل کارپانی کچھ عرصے سے ایک دائمی بیماری میں مبتلا تھیں، تاہم ان کی بیماری اور موت کی حتمی وجہ سے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

اداکارہ کے اہلخانہ نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ بہن جارجیا کارپانی نے انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ ہماری خوبصورت بیٹی اور محبوب اداکارہ ریکل کارپانی طویل بیماری سے جدوجہد کے بعد اب ہم میں نہیں رہیں۔

خاندان کی جانب سے بتایا گیا کہ اداکارہ کی آخری رسومات جمعہ، 19 دسمبر کو ادا کی جائیں گی، جس میں صرف قریبی اہلخانہ اور دوست شرکت کریں گے۔ اس مشکل وقت میں خاندان نے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہوئے مزید بیانات جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریکل کارپانی نے آسٹریلوی ٹیلی وژن میں طویل اور کامیاب کیریئر بنایا اور بعد ازاں امریکی پروڈکشنز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ سماجی اور سیاسی مسائل پر کھل کر اظہارِ خیال کرتی تھیں، خواتین کے حقوق کی سرگرم حامی تھیں اور اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مختلف عالمی مسائل، بشمول اسرائیل فلسطین تنازع، پر آواز بلند کرتی رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے