بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب کے دوران مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا۔ یہ تقریب وزارت ‘آیوش’ کی جانب سے آیوش ڈاکٹروں کو تقرر نامہ (Appointment Letter) دینے کے لیے منعقد کی گئی تھی، جس میں وزیراعلیٰ آیوش ڈاکٹروں کو تقرر نامہ دے رہے تھے۔

بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق تنظیموں نے اس واقعے کو شرمناک قرار دیا ہے اور نتیش کمار کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

کانگریس نے کہا کہ اپائنٹمنٹ لیٹر لینے آئی خاتون ڈاکٹر کا حجاب اتارنا بدتمیزی اور ناقابل معافی فعل ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ نتیش کمار کو فوری مستعفی ہونا چاہیے۔ سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادیو نے اس اقدام کو شرمناک قرار دیا، جبکہ صحافی محمد زبیر نے کہا کہ اگر حواس میں ہوتے تو یہ واقعہ نہ ہوتا۔

صحافی اشوک سوائن نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مودی کے بھارت میں بدتمیزی اور اسلامو فوبیا کو سرکاری منظوری حاصل ہو گئی ہے۔ انسانی حقوق کی کارکن دپیکا پشکر ناتھ نے اسے جنسی ہراسانی کا سنگین واقعہ قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے