وزیراعلیٰ پنجاب نے بےگھر صنعتی ورکرز کے لیے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کی۔ وزیر اعلیٰ نے بٹن دباکر قرعہ اندازی کا آغاز کیا اور کامیاب صنعتی ورکرز کو مبارکباد دی۔

قرعہ اندازی کے بعد وزیر اعلیٰ کے حکم پر 720 صنعتی ورکرز اپنے نئے بنے ہوئے گھروں کے مالک بن جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے بیواؤں اور اسپیشل افراد کے لیے قرعہ اندازی سے الگ فلیٹس دینے کی ہدایت بھی جاری کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ صنعتی ورکرز کے لیے مزید 1872 فلیٹس آئندہ 18 ماہ کے دوران مکمل کیے جائیں۔ مریم نواز نے شیخوپورہ میں قائداعظم بزنس پارک میں 700 ورکرز کے لیے بیچلر ہاسٹل کی تین ماہ میں تکمیل کی ہدایت بھی دی اور اسپیشل صنعتی ورکرز کی سہولت کے لیے گراؤنڈ فلور پر فلیٹس دینے کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ نے ندیم طاہر نامی صنعتی ورکر کو فون کرکے مبارکباد دی اور کہا کہ والدین کے ساتھ رہیں کیونکہ ان کی دعاؤں سے یہ فلیٹ ملا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے