لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے۔ ان کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

میاں منظور وٹو کا تعلق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے تھا۔ وہ صوبائی سیاست کی ایک اہم اور نمایاں شخصیت رہے اور مختلف ادوار میں اہم آئینی عہدوں پر فائز رہے۔

انہوں نے تین مرتبہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے طور پر خدمات انجام دیں، جبکہ 1993 میں وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔ صوبائی سیاست میں ان کا شمار سینئر اور تجربہ کار رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے