وسطی میکسیکو میں ایک چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق حادثہ سان ماتیو آٹینکو کے صنعتی علاقے میں پیش آیا، جو ٹولوکا ایئرپورٹ سے تقریباً 5 کلومیٹر جبکہ میکسیکو سٹی سے 50 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے نے بحرالکاہل کے ساحلی شہر آکاپولکو سے پرواز بھری تھی اور لینڈنگ کے دوران ایک فٹ بال گراؤنڈ پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس دوران طیارہ ایک ویئر ہاؤس کی چھت سے ٹکرا گیا، جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی۔

آتشزدگی کے نتیجے میں علاقے سے تقریباً 130 افراد کو حفاظتی اقدامات کے تحت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے دوران طیارے کے گرنے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

نجی طیارے میں 8 مسافر اور عملے کے 2 افراد سوار تھے۔ تاہم حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جس پر حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Breaking news : A private jet crashed near Toluca Airport in San Pedro Totoltepec, State of Mexico.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے