گھوٹکی(نامہ نگارمشتاق علی لغاری)بس سے اغوا، ے 19میں سے11 مسافر پولیس مقابلے میں بازیاب
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں گڈو کشمور روڈ پر مسافر بس سے اغوا کیے گئے 19 افراد میں سے 11 کو پولیس نے کارروائی کے دوران بازیاب کرا لیا ہے۔ ڈی ایس پی اوباڑو کے مطابق مغویوں کو سومیانی کے قریب پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کرایا گیا، جبکہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے مرید شاخ کے قریب مسافر بس کو روک کر حملہ کیا اور بس میں سوار مرد مسافروں کو اغوا کر لیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس میں خواتین سمیت 25 افراد موجود تھے، تاہم ڈاکو خواتین کو چھوڑ کر 19 مردوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بس کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ متاثرہ مسافر بس صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کر دیا تھا۔
