ڈھاکہ (ویب ڈیسک)بنگلادیش میں ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینیئر صحافی انیس عالمگیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بنگلادیشی پولیس کے مطابق انیس عالمگیر پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی کالعدم جماعت کی تشہیر اور عوامی لیگ کی بحالی کی سازش کے الزامات ہیں۔

انیس عالمگیر کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت تین دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹاک شوز اور سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلایا۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی عبوری حکومت نے مئی میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم کے بعد عوامی لیگ پر پابندی عائد کی تھی۔ بنگلادیش میں میڈیا کی آزادی گزشتہ برسوں سے شدید خطرات کا شکار رہی ہے اور شیخ حسینہ کے دور کو جنوبی ایشیا میں پریس فریڈم کے بدترین ادوار میں شمار کیا جاتا ہے۔

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مطابق بنگلادیش 2025 میں پریس فریڈم کی عالمی درجہ بندی میں 180 ممالک میں سے 149ویں نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے