اسلام آباد: اتوار اور پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سردی متوقع ہے۔

شام اور رات کے دوران گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سموگ یا دھند چھائی رہنے کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر شدید دھند کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی، اور پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں سموگ اور دھند چھائی رہی۔

آج کم سے کم درجہ حرارت کے ریکارڈ یہ ہیں: لیہہ منفی 5، اسکردو اور گوپس منفی 3، بگروٹ منفی 2 اور پاڑہ چنار 0 ڈگری سینٹی گریڈ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے