آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے معروف ساحلی علاقے بونڈی بیچ پر فائرنگ کے واقعے میں12 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو مسلح افراد نے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے جبکہ دوسرے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واقعہ ایک یہودی تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سکیورٹی سخت کر دی اور شہریوں کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی تکلیف دہ قرار دیا ہے، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی نے سڈنی فائرنگ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ مسلم کمیونٹی کے مطابق معاشرے میں ایسے پُرتشدد اور مجرمانہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں اورذمہ داروں کو قانون کا سامنا کرتے ہوئے مکمل طور پر جوابدہ ہونا چاہیے۔