لاہور(ویب ڈیسک) ڈی ایس پی عثمان حیدر کی اہلیہ اور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ بالآخر حل ہو گیا، جہاں پولیس افسر نے دونوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی ذیشان رضا کے مطابق ڈی ایس پی عثمان حیدر نے تفتیش کے دوران اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عثمان حیدر نے واقعے کے بعد اہلیہ اور بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ برکی میں درج کروایا تھا، جو ایک ماہ قبل رپورٹ کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی کے مطابق تفتیش کے دوران حقائق سامنے آنے پر ملزم کا اعتراف سامنے آیا، جس کے بعد مقتولہ بیٹی کی لاش کاہنہ جبکہ اہلیہ کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کر لی گئی ہے۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے