لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب کے دارالحکومت میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں لاہور کے علاقے سندر میں دو سگی بہنوں کو پانچ افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کی درخواست پر پولیس نے پانچ ملزمان قاسم، عمیر جٹ، علی اکبر وٹو، ضیاء الرحمن اور احمد رضا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے حراست میں لیے گئے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے اور متاثرہ لڑکیوں کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے