گوجرانوالہ: (محمد رمضان نوشاہی کی رپورٹ)گوجرانوالہ پولیس نے برقعہ پہن کر اپنے حقیقی چچا کے گھر کروڑوں روپے کی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے بڑی واردات کا پردہ فاش کر دیا۔ یہ کارروائی تھانہ صدر گوجرانوالہ کی حدود میں عمل میں لائی گئی، جہاں پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسامہ نے اپنے چچا زاہد کے گھر اس وقت واردات کی، جب وہ اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شریک تھے۔ ملزم نے برقعہ پہن کر گھر میں داخل ہو کر سونا، چاندی، نقدی اور گاڑی چوری کر لی۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے 37 تولے سونا، 600 تولے چاندی، 95 لاکھ روپے نقد، 15 ہزار 700 سعودی ریال اور ایک گاڑی برآمد کر لی ہے۔ برآمد ہونے والے مالِ مسروقہ کی مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ 25 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم مدعی کا حقیقی بھتیجا ہے۔ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ملزم کو گرفتار کر لیا بلکہ تمام قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے