ڈیرہ غازی خان(سیدریاض جاذب سے) PP-289 ضمنی الیکشن کے لیے 10 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے
ڈیرہ غازی خان میں صوبائی حلقہ PP-289 کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن مکمل ہو گیا۔ ریٹرننگ آفیسر PP-289 ناصر مقصود کے دفتر سے جاری ہونے والے سرکاری مراسلے کے مطابق مجموعی طور پر 10 امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
جمع کرانے والے امیدواروں میں سردار دوست محمد خان کھوسہ، سردار محمد اسامہ خان کھوسہ، عزادار حسین، انس عبد الکریم، اسامہ عبد الکریم، محمد حسین، محمد عباد خان، سید عبدالعلیم شاہ، افتخار احمد اور ظفر بشیر شامل ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے مطابق جمع شدہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جو الیکشن شیڈول کے مطابق مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔
ضمنی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی کے ساتھ حلقے میں سیاسی ماحول مزید گرم ہو گیا ہے اور امیدواروں کے درمیان مقابلے کی توقع بڑھ گئی ہے۔