ڈیرہ غازی خان(بیورورپورٹ)کچہری چوک میں عدالت کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں ہڑبونگ مچ گئی اور لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔

ڈیرہ غازی خان پولیس نے انتہائی تیز، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان خورشید اور حنظلہ کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ غازی خان صادق بلوچ فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے، حالات کا جائزہ لیا اور پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے احکامات جاری کیے کہ کچہری اور دیگر حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے