کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کے خلاف سرگرم عناصر کے ساتھ سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پارلیمنٹیرین، ٹکٹ ہولڈرز، صحافیوں، کاروباری شخصیات، طلبہ یونین اور وکلا برادری سمیت پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے رہنماؤں اور عہدیداروں کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو ٹف ٹائم دیا جائے اور پارٹی کارکن اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود پنجاب کے گلی گلی، محلے محلے جا کر عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے اور پنجاب میں عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے واضح کیا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں، اور جو لوگ ملکی سالمیت کے خلاف چلیں گے، ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے جو عوامی خدمت کے بیڑے کو مضبوطی سے اٹھائے ہوئے ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بلاول بھٹو زرداری کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آنے سے پارٹی کے جیالے تازہ دم ہوگئے ہیں اور اب پارٹی کارکنان مزید بہتر طریقے سے بلاول بھٹو کا پیغام گلی گلی، محلے محلے پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے