لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ ایپ باضابطہ طور پر لانچ کر دی ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ایپ کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے ذریعے شہری پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج کر سکیں گے۔

ذیشان رفیق نے کہا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے ای رجسٹریشن کی سہولت میسر آئے گی، اور چونکہ ایپ نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہے، اندراج خودبخود وہاں بھی ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن کے معاہدے کے تحت یہ سسٹم صوبے بھر میں یونین کونسل کی سطح تک منسلک ہوگا، جس سے ڈیٹا کی درستگی اور سہولت میں اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے