کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان، ڈالر کی قیمت میں کمی سے روپے کی قدر میں اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رہا اور 100 انڈیکس میں 242 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس سے انڈیکس 1,68,817 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کاروبار کے آغاز میں تیزی کے بعد مارکیٹ میں حوصلہ افزا رجحان دیکھنے کو ملا، حالانکہ گزشتہ روز پہلے سیشن میں بھی مارکیٹ تیز تھی لیکن دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر میں مسلسل کمی دیکھنے کو ملی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280.30 روپے ریکارڈ کی گئی۔ روپے کی قدر میں اضافہ اور ڈالر کی گراوٹ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوا۔

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان اور ملکی کرنسی کی مضبوطی معیشت کے لیے خوش آئند ہے اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے