لاہور(ویب ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما ثمینہ خالد گھرکی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جہاں انہوں نے ان کے بیٹے کی شادی کی پیشگی مبارکباد دی۔

صدر مملکت نے ثمینہ گھرکی کی پارٹی خدمات، پارلیمانی کردار اور ویمن ونگ پنجاب میں ان کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے انہیں قابلِ قدر قرار دیا۔ انہوں نے پارٹی کی تنظیمی مضبوطی میں ان کے کردار کا بھی اعتراف کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے