پشاور (ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن صوبیہ شاہد نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصویر لے کر ایوان میں آنے کے بعد غیر معمولی صورتحال پیدا کردی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران صوبیہ شاہد نے فیلڈ مارشل کی تصویر سامنے لاتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئیں، جس پر ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی برہم ہو گئیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے رکن صوبیہ شاہد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آرام سے بیٹھ جائیں اور جان بوجھ کر ماحول خراب نہ کریں۔”
اس اقدام کے بعد صوبیہ شاہد نے فیلڈ مارشل کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی، جس سے ایوان کا ماحول مزید بدمزگی کا شکار ہوگیا۔ نعرے بازی اور تناؤ کے بڑھنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس 15 دسمبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سیاسی حساسیت کے باعث اسمبلی کے دیگر ارکان کے درمیان بھی بحث اور اختلاف کی صورت اختیار کر گیا، اور ایوان میں انتظامی عملہ اجلاس کے دوران صورتحال کو قابو پانے کی کوشش میں مصروف رہا۔