اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 2 روزہ قومی کانفرنس کے سلسلے میں پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ رابطہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا اور پیپلز پارٹی کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کے لیے راہ نکالنے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔
اپوزیشن اتحاد کے مطابق حکومت کو مذاکرات کے لیے محمود اچکزئی اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کرانی ہوگی تاکہ سیاسی اختلافات پر بات چیت ممکن ہو سکے۔