اسلام آباد (ویب ڈیسک)حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کے معاملے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں بڑھ رہی ہیں اور احتجاج کے بہانے فتنہ و فساد پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس تناظر میں معاملات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی مشکل ہو گئی ہے۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا کہ حکومت سنجیدگی سے قیدی کے اڈیالہ سے منتقل کرنے کے امکان پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا منشیات کے اسمگلروں سے تعلق ہے اور ان کی کارکردگی منفی ہے۔ اختیار ولی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں اور ان کی سرپرستی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا، جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے