لاہور/ڈیرہ غازیخان (کیو این این ورلڈ)صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی جس میں ڈیرہ غازی خان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پارٹی کے مطابق ملاقات تنظیمی معاملات اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی کے حوالے سے بھی اہم رہی۔
ملاقات کے دوران اسامہ عبدالکریم اور انس عبدالکریم بھی شریک تھے۔
دوسری جانب ڈی جی خان کے سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر حافظ عبدالکریم نے آئندہ ضمنی انتخابات میں اپنے بیٹے اسامہ عبدالکریم کے لیے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے کی غرض سے بھی نواز شریف سے خصوصی ملاقات کی۔ تاہم اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات