اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کی تمام کھڑکیاں بند کر چکی ہے اور اب وہ بند گلی میں پھنس گئی ہے۔
’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر غداری کا مقدمہ بنتا ہے اور گورنر راج لگانے یا وزیراعلیٰ کی نااہلی کے لیے بھی جواز موجود ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل چودھری نے کہا کہ سیاسی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، حکومتی وزرا خود جلتی پر تیل ڈال کر تناؤ بڑھا رہے ہیں اور حکومت کا رویہ آمرانہ ہے۔