لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عرفان صدیقی مرحوم کے بڑے صاحبزادے عمران خاور صدیقی کو ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ کی نشست ان کے بیٹے کو دینا چاہتے تھے، لیکن عمران صدیقی پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر سرکاری خزانے سے تنخواہ لے رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ سینیٹ کے انتخاب کے اہل نہیں ہیں۔