لاہور(ویب ڈیسک) شدید دھند کے باعث ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لیے موٹروے ایم 5 ملتان سے شیر شاہ انٹرچینج تک ٹریفک عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ بندش عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے، کیونکہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ دن کے محفوظ اوقات میں سفر کریں اور لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر محفوظ رہتا ہے، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔ رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے