پنسلوانیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوانیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف اب ان کا ’پسندیدہ لفظ‘ بن چکا ہے کیونکہ اس کے ذریعے امریکہ میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے انہی رقوم سے امریکی کسانوں کو 12 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے معاشی ترقی، سرمایہ کاری، بیرونی پالیسی اور بارڈر سیکیورٹی کے متعدد دعوے کیے۔ ان کے مطابق انرجی کمپنی پنسلوانیا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جبکہ سعودی عرب، قطر اور یو اے ای نے امریکہ میں 4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ملک میں تیل کی قیمت دو ڈالر فی گیلن سے نیچے آچکی ہے اور محنت کش طبقے کی آمدن دوگنی ہوچکی ہے۔ انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی حکومت ورکنگ کلاس کی دشمن تھی اور ان کے دور میں 2 کروڑ 50 لاکھ افراد غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے۔

بارڈر سیکیورٹی پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار ریورس مائیگریشن ہو رہی ہے اور دنیا کی سخت ترین سرحد شمالی کوریا کی ہے۔ عالمی امن کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروانے کے علاوہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں کشیدگی بھی کم کروا چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے